ایمان بالغیب اور فتنہ الحاد... ایک تحقیقی جائزہ
Abstract
ذلک الکتاب لاریب فیہ ھدی للمتقین الذین یومنون بالغیب ویقیمون الصلوة ومما رزقنھم ینفقون (1)
دنیا بھر میں ایمان کی اہمیت ہمیشہ سے مسلم رہی ہے اس کے ذریعے ان میں مثبت وفعال شعوری وحدت پائی جاتی ہے یہی کمالیت عقیدہ اسلامی امتیازی خصوصیت ہے جس کو اپنا کر انسان انسانیت میں ممتاز ہو جاتا ہے
"یہ وہ کتاب ہے جس میں کوٸی شک نہیں ہدایت ہے پرہیزگاروں کے لیےچوہ پرہیز گار جو یقین کرتے ہیں بے دیکھی چیزوں کا"
یعنی کہ جو محسوسات کے پردے ان کے ارواح اور مبدء فیض کے درمیان حائل نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کے ارواح اور عالم بالا کے درمیان حسّ کی دبیز رکاوٹیں کھڑی ہوتی ہیں
درحقیقت ایمان بالغیب ہی وہ سرحد ہے جس سے گزر کر انسان" انسان" بنتا ہے کیونکہ حیوان اپنے محسوسات سے ماورا کا ادراک نہیں کر سکتا جبکہ انسان کو ادراک حاصل ہے کہ کائنات ،رنگ و بو اسکے محسوسات سے ماورا بڑی وسیع اور پھیلی ہوئی ہے۔
Downloads
Downloads
Published
Issue
Section
License
Copyright (c) 2025 Majallah tul Mohsanat

This work is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.